ویب ڈیسک: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ 26 ویں آئینی ترامیم پر وفاقی وزراء آج دوپہر اڑھائی بجے اپنی رائے کابینہ کے اجلاس میں دیں گے جس کے بعد وفاقی کابینہ منظوری دے گی ، سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 5 بجے طلب کیا گیاہے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہناتھا کہ سپیکر اسمبلی نے خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے اجلاسوں میں پارلیمان کی دونوں ایوانوں کی تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور اراکین شرکت کرتے رہے ہیں ، وہاں پر 22 سے 23 اراکین بھی آئے ، ڈرافٹ کا ایک خاکہ آیا ، پھر مشاورت کے بعد مسودے کو ایک باقاعدہ شکل دی گئی، بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے کراچی میں ملاقات کی، پھر نوازشریف کی رہائشگاہ پر دوسری ملاقات ہوئی، کچھ تجاویز مولانا فضل الرحمان کی تھیں انہیں بھی ڈرافٹ کا حصہ بنایا گیا ۔
یہ بھی خبر گردش کررہی ہیں کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اہم اجلاس آج پھر ہوں گے، سینیٹ کا اجلاس 3 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 6 بجے ہوگا۔