ویب ڈیسک: بالی وڈ فلم انڈسٹری کے معروف ریپر وگلوکار بادشاہ نے پہلی بار اپنی بیٹی جیسیمی گریس مسیح سنگھ کو سوشل میڈیا پر متعارف کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بادشاہ نے پوسٹ شیئر کی جس میں ان کی اپنی بیٹی جیسیمی گریس مسیح سنگھ کیساتھ ایک مختصر اور دلکش ویڈیو کلپ شامل تھا۔
مذکورہ انسٹاگرام کلپ میں باپ اور بیٹی دونوں کو سیاہ لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس دوران بادشاہ اپنی بیٹی کو اپنا مشہور جملہ "اٹس یور بوائے بادشاہ" سکھا رہے ہیں، جو وہ اکثر اپنے گانوں میں استعمال کرتے ہیں لیکن اس جملے کو تھوڑا سا تبدیل کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں، "کیا حال ہے، اِٹس یور گرل جیسیمی" جس کے بعد بادشاہ کی بیٹی معصومانہ انداز میں اپنے والد کی نقل کرتی ہے اور اس مزے بھرے سیشن کو ختم کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ، "آپ مجھے یوٹیوب پر دیکھ رہے ہیں۔ کیا ہو رہا ہے؟"
بیٹی اور باپ کے خوبصورت لمحات پر مبنی ویڈیو کے کیپشن میں بادشاہ نے لکھا کہ،’بلڈ لائن’۔ جس کو لاکھوں صارفین نے بے حد پسند کیا۔
واضح رہے کہ رواں سال ماہ ستمبر میں بادشاہ نے اپنی بیٹی جیسیمی کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں بات کی تھی۔ریپر نے انکشاف کیا تھاکہ اگرچہ ان کی بیٹی انہیں "کول" سمجھتی ہے لیکن وہ ان کی اصل "فین" نہیں ہے۔
ایک انٹرویو میں بادشاہ نے سابقہ اہلیہ جیسمین سے پہلی ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ’ وہ فیس بک پر ملے تھے اور جب اس نے اپنے والدین کو اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں بتایا تو وہ راضی ہوگئے کیونکہ وہ ‘جینا ’ چاہتے ہیں۔گلوکار نے بتایا کہ "فیسبک پر دوستی کے بعد ہم نے ایک سال سے زیادہ ڈیٹنگ کی، اور پھر شادی کر لی۔”
بادشاہ نے مزید بتایا کہ ہماری شادی کی ناکامی ثقافتی اختلافات کی وجہ تھی کیونکہ وہ لندن میں پیدا ہوئیں، وہیں پلی بڑھیں۔ اور یہاں تک کہ میرے والدین نے پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی کہ اس شادی میں مسائل ہوں گے اور ایسا ہی ہوا۔ وہ ثقافت کے مطابق نہیں بن ڈھل سکیں جسکی وجہ سے یہ رشتہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا۔’