پنجاب حکومت کا نجی کالج کے کیمپس کی رجسٹریشن بحال کرنے کا فیصلہ

20 Oct, 2024 | 09:14 AM

ویب ڈیسک:   پنجاب حکومت نے نجی کالج کے کیمپس کی رجسٹریشن بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے انتظامیہ کو آگاہ کر دیا، جلد کیمپس کا لائسنس بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، لائسنس بحالی کے بعد نجی کالج معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں شروع کرے گا۔ 

یاد رہے کہ احتجاج کے روز صوبائی وزیر تعلیم کے حکم پر نجی کالج کی رجسٹریشن معطل کی گئی تھی۔
 

مزیدخبریں