فاران یامین: لاہور شہر میں سموگ کے بادل، فضاء آلودہ ہونے لگی,ٹریفک پولیس کی کارروئیاں صرف دیکھانے کی حد تک محدود,فضاء کو آلودہ کرنے والی مٹی اور ریت کی ٹرالیاں آزاد گھوم لگیں۔
تفصیلات کےمطابق مٹی اور ریت سے بھری ٹرالیاں بغیر ترپال کے اہم شاہراہوں پر گامزن ہیں، سی ٹی او لاہور نے بغیر ترپال کے شہر میں مٹی اور ریت کی ٹرالیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے،ٹریفک پولیس اپنے ہی اعلی افسران کے احکامات پر عملدرآمد کروانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔
رات گئے شہر میں مٹی اور ریت کی ٹرالیاں سڑکوں پر چلنا شروع ہوتی ہیں، بغیر ترپال کے مٹی سے بھری ٹرک ٹرالیاں صبح 7 بجے تک شاہراہوں پر دیکھائی دیتی ہیں،ٹریفک پولیس کے اہلکار کی کارروائی صرف ہیلمنٹ موٹر سائیکل سواروں تک محدود ہوکر رہ گئی ہیں،شہر کی فضاء آلودہ کرنے والی ٹریکٹر ٹرالیاں قانونی کارروائی سے محفوظ ہیں۔