ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 2 سینیٹرز حکومت کو پیارے ہو گئے ہیں۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیمور شاہد حکومت کو پیارے ہو گئےہیں اور شاید دونوں آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالیں گے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں لوگوں کو ایسے اٹھانا جمہوریت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ادھوری رہی، آئینی ترامیم پر مشاورت جاری تھی کہ پولیس نے کہہ دیا ’ملاقات کا وقت ختم ہوگیا‘، بانی کی واضح ہدایات تک آئینی ترامیم پر ووٹ نہیں دیں گے۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ابتدائی گفتگو ان کی صحت اور جیل کے حالات پر ہوئی، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے 100 سال بھی جیل میں گزارنا پڑا تو گزاروں گا۔