محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے خبردار کردیا

20 Oct, 2024 | 08:53 AM

اقصیٰ سجاد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

صبح سویرے سورج کی ہلکی کرنوں کے ساتھ سموگ کا راج برقرار ،موسم میں تبدیلی سے فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہونے لگا ہےجس کے بائث ماہرین نےآلودگی کی شرح بڑھنے پر شہریوں کو احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ  آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس میں تیزی سے اضافہ ہونے سے شہر میں ا یئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 383 تک جا پہنچی ہے۔ذکی فارم 533،امریکی قونصلیٹ 384،ٹھوکر میں شرح 416 ریکارڈ کی گئی ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور سرفہرست ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھی لاہور کا پہلا نمبر آگیا ہے۔
دوسری جانب  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری،گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتراضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش /بونداباندی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گردونواح میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ 
 

مزیدخبریں