کاہنہ ڈولفن کی کارروائی،3 رکنی گینگ گرفتار

20 Oct, 2024 | 08:36 AM

فاران یامین: ڈولفن سکواڈ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ایکشن, کاہنہ ڈولفن کی کارروائی، 3 رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ڈولفن کےمطابق ملزمان ہلوکی روڈ پر واردات کی نیت سے کھڑے تھے،پٹرولنگ پر مامور ڈولفن کو دیکھتے ہی ملزمان موقع سے فرار،تعاقب کے بعد راؤنڈ اپ کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول، 4 موبائل،کیش،موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان کو تھانہ کاہنہ کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں تفتیش جاری ہے، ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کاکہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ جرائم کی سرکوبی کے لئےبھرپور کردار ادا کررہا ہے۔

مزیدخبریں