فاران یامین: لاہور میں اکبری منڈی کے علاقے میں داماد نے فائرنگ کر کے سسر کو قتل اور ساس کو زخمی کردیا.
پولیس کے مطابق ملزم فیصل اور اس کی بیوی کے درمیان تنازع چل رہا تھا، گریلو تنازعہ پر داما نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر سسرجاں بحق اور ساس زخمی ہوگئی، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ فائرنگ کا واقعہ الخمینی ہسپتال کے قریب پیش آیا،گولیوں کہ زد کیں آکر ساس شبانہ زخمی ہوگئی، داماد اورسسر قریبی رشتہ دار کے پاس صلح کے لئے آئے۔
دوران صلح سسر اور داماد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، داماد فیصل نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آنے والا 55 سالہ سسر شعبان موقع پر دم توڑ گیا،پولیس نے قانونی کارروائی کے لئےلاش کو قبضہ میں لے لیا جبکہ زخمی ساس شبانہ میو ہسپتال میم زیر علاج ہے۔