ورلڈ آسٹیوپوروسس ڈے  پر سائرہ میموریل ہسپتال ماڈل ٹاؤن میں فری میڈیکل کیمپ

20 Oct, 2024 | 04:54 AM

Waseem Azmet

 طلحہ اشرف بھٹہ :  ورلڈ آسٹیوپوروسس ڈے  پر سائرہ میموریل ہسپتال ماڈل ٹاؤن میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا  اور مریضوں کا مفت چیک اپ کیاگیا۔

ہر سال 20اکتوبر کودنیابھرمیں ورلڈ آسٹیوپوروسس ڈے منایاجاتاہے۔ اس عالمی دن کو منانے کا مقصد زیادہ عمر کے شہریوں کی ہڈیوں کے کمزور ہو جانے کے سبب پیدا ہونے والی پیچیدگیوں اور ہڈیوں کی دردوں، جوڑوں کی دردوں کا سبب بننے واللی صورتحال آسٹیوپوروسس کے متعلق آگاہی بڑھانا اور مریضوں کے لئے احتیاطوں، ہڈیوں میں ڈی کے کے عمل کو روکنے والی غذاؤں اور رویوں سے متعلق معلومات اور مسائل کا شکار  زیادہ عمر کے افراد سے مشفقانہ رویہ کو فروغ دینا ہے۔

 ورلڈ آسٹیوپوروسس ڈےموقع پر سائرہ میموریل ہسپتال ماڈل ٹاؤن کےزیراہتمام فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ۔ ڈاکٹروں نے فزیو اور آرتھوپیڈک مریضوں کامفت چیک اپ کیا

فزیو تھیراپیسٹ ڈاکٹر محمد حسن ، آرتھوپیڈک ڈاکٹر عمر حفیظ نے مریضوں کاعلاج معالجہ کیا۔ ڈاکٹر عمر حفیظ کہتے ہیں آسٹیوپوروسس عمر کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کو کمزور کر دیتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں کی کمزوری کا مقابلہ کرنے کے لئے زیادہ عمر کے شہریوں کو کیلسئیم اور وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ لینا چاہئے۔  اور اپنی خوراک مین بھی کیلسئیم بڑھانا چاہئے۔

ڈاکٹر محمد حسن کاکہناہے زیادہ تر مریضوں میں جوڑوں کے درد کی شکایت ملی ۔مریضوں نے کیمپ کے انعقاد کو سراہا ۔

میڈیکل کیمپ میںمریضوں کوفل باڈی بون کیلشیم سکین کی سہولت بھی مفت فراہم کی گئی۔

مزیدخبریں