ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متفق ہونا پی ٹی آئی کی سیاست نہیں لیکن ہماری دعائیں مولانا کے ساتھ ہیں، رانا ثنا اللہ

 متفق ہونا پی ٹی آئی کی سیاست نہیں لیکن ہماری دعائیں مولانا کے ساتھ ہیں، رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف کے مشئر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی یہ بہت مثبت سوچ ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو بھی 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر متفق کریں گے، لیکن رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست یہ ہے ہی نہیں کہ متفق ہو جائے، 

رانا ثنا اللہ نے اتوار کی صبح دو بجے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہم مولان فضل الرحمان کی اس خواہش کی تعریف کرتے ہیں کہ پی تی آئی کو چھبیسویں آئینی ترمیم پر متفق کیا جائے۔ ہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں لیکن رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انہیں امید نہیں کہ پی ٹی آئی آئینی ترمیم پر متفق ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ متفق ہو جانا پی ٹی آئی کی سرشت کے خلاف ہو گا۔ 

رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ آج ہی 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منطور کروایا جائے گا۔ پہلے ترمیم کا مسودہ سینیٹ کے اجلاس مین پیش کیا جائے گا۔ وہاں سے منطور ہونے کے بعد آئینی ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش کر کے منطور کروایا جائے گا۔