ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

26 ویں آئینی ترامیم کا پیکیج آج پارلیمنٹ میں منظور کیا جائے گا، وزیر قانون کی نیوز کانفرنس

Azam Nazir Tarar, 26th Constitutional Amendment
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وفاقی کابینہ کے آخر شب ہونے والے اجلاس میں 26 ویں ترمیم کے مسودہ پر اور اس مسودہ پر اتفاق رائے حاصل کرنے کے لئے حکومتی اتحادیوں کی جدوجہد پر تفصیلی بریفنگ اور تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، فائنل مسودہ مین ایک آدھ مزید شق شامل کر کے اسے آج دوپہر  ڈھائی بجے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منطور کیا جائے گا۔ 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ آج ہی پارلیمنٹ سے منطور کروایا جائے گا۔

یہ باتیں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وفاقی کابینہ کا رات گئے اجلاس ختم ہونے کے بعد میڈیا کیلئے ہنگامی بریفنگ میں بتائیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ آج فائنل ہونے والے 26 ویں آئینی ترمیم کے ڈرافٹ مین دو معمولی تبدیلیاں کی جائیں گی، ترمیم کا مسودہ آج رات ہونے والے اجلاس میں ڈسکس کیا گیا لیکن منظور نہیں کیا گیا، ڈرافٹ کی منظوری دو معمولی تبدیلیوں کے بعد ہو گی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ ہم عدلایہ کی آزادی کو بڑھانے کے لئے نئی ترامیم کے ساتھ وہاں ہی دو نئے سیکریٹریٹ بھی بنانا چاہتے ہیں۔ ی ہشق موجودہ فائنل مسودہ میں شامل کر کے اسے وفاقی کابینہ کی منطوری کے لئے آج ہی دوپہر کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کر کے منطور کیا جائے گا۔

اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ آج ہی یہ طے کیا جائے گا کہ یہ بل پارلیمنٹ میں سرکاری بنچوں سے طلب کیا جائے گا یا کہ اسے مولانا فضل الرحمان پرائویٹ رکن کی حیثیت سے پیش کریں گے۔ اگر پرائیویٹ رکن کی جانب سے یہ بل پیش کرنے کا فیصلہ ہوا تو کابینہ اس امر کی بھی منطوری دے گی۔ 

وفاقی کابینہ سے منطوری کے بعد 26 ویں آئینی ترامیم کا پیکیج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا جس کا اجلاس سہ پہر تین بجے رکھا گیا ہے۔ بعد میں یہ مسودہ قومی اسمبلی کے اجلاس مین پیش کیا جائے گا جہاں اسے کل ہی منطور کروایا جائے گا کیونکہ ایوان مین موجود تمام سیاسی جماعتیں اس مسودہ کو حصوصی پارلیمانی کمیٹی میں پہلے ہی ڈیسکس کر کے منطور کر چکی ہین۔