سینیٹ کا اجلاس ملتوی، سہ پہر تین بجے دوبارہ شروع ہو گا

20 Oct, 2024 | 01:34 AM

Waseem Azmet

سٹی42: سینیٹ کا اجلاس آج شب ڈیڑھ بجے تک جاری رہنے کے بعد سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گہا۔

سینیٹ کے ہفتے کی شب شروع ہونے والے اجلاس میں بینکنگ سے متعل ایک قانون کے مسودہ کی منظوری دی گئی، بعد ازاں اجلاس مین وفقہ کر دیا گیا تھا۔ وقفے کے بعد اجلاس شب ساڑھے بارہ بجے دوبارہ شروع ہوا، اس دوران یہ قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں کہ 26 ویں آئینی ترمیم آج رات ہی سینیٹ کے اجلاس مین پیش کی جائے گی تاہم رات ڈیڑھ بجے اطلاع آئی کی سینیٹ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اب ایوانِ بالا کا اجلاس آج سہ پہر تین نبجے دوبارہ ہو گا۔ 

قومی اسمبلی کا اجلاس بھی آج سہ پہر تین بجے ہی طلب کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں