ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی کا اجلاس آج بھی مؤخر

 قومی اسمبلی کا اجلاس آج بھی مؤخر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے بلایا گیا تھا، اب اجلاس کا وقت بدل کر سہ پہر تین بجے کر دیا گیا ہے۔ 

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع نے کچھ دیر پہلے بتایا کہ قومی اسمبلی کے آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ہونے والے اجلاس کا وقت اب تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب یہ اجلاس سہ پہر تین بجے ہو گا۔ 

واضح رہے کہ ہفتے کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس کئی مرتبہ طلب کیا گیا اور ہر مرتبہ اجلاس کا وقت تبدیل کر کے موخر کر دیا گیا۔ آخر کار رات نو بجے لے لگ بھگ سپیکر  ایاز صادق کی جانب سے  قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ 

قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل