ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئینی ترمیم کو ووٹ دیں گے، مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو کے ساتھ اعلان

 آئینی ترمیم کو ووٹ دیں گے، مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو کے ساتھ اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کے نظامِ انصاف میں ناگزیر اصلاحات اور دیگر ضروری آئینی ترامیم کے مجموعہ چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے آج ہی اسے سینیٹ کے اجلاس مین پیش کرنے کے لئے رضامند ہونے کے بعد مولانا فضل الرحمان اس وقت نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کو ووٹ دیں گے، جب پارلیمنٹ کا اجلاس ہو گا ہم شریک ہوں گے اور ترمیم کو ووٹ دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے نیوز کانفرنس کی ابتدا میں بتایا کہ  آئینی ترمیم پر حکومت سے کوئی بڑا اختلاف نہیں رہا۔آئینی ترمیم کے حوالے سے ہمارا کوئی متنازعہ نکتہ نہیں۔ تاہم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے اس اہم آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ھاصل کرنے کے لئے پی ٹی آئی کی قیادت سے طھی بات چیت کی، پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنے بانی سے بات کی، پی ٹی آئی کے بانی نے مجھے مثبت پیغام بھیجا۔  کل بانی پی ٹی آئی کا پیغام مل جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم بل کے معاملے پر ووٹ کریں گے۔  جب پارلیمنٹ کا اجلاس ہو گا ہم اس میں شرکت کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ پر دباؤ کے حوالے سے ہمارے تحفظات برقرار ہیں۔ 

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، آئینی ترمیم میں اب کوئی اعتراض باقی نہیں۔ ہماری درخواست ہے کہ آئینی ترمیم کا مسودہ  مولانا ٖضل الرحمان خود پیش کریں۔