سٹی42: جنوبی پنجاب میں اساتذہ کی ہڑتال کے باعث تدرسی عمل بند ہونے کا مسئلہ حل کر لیا گیا۔ تمام سرکاری سکولوں میں کل ہفتہ کے روز سے سے تدریسی عمل شروع کر دیا جائے گا۔
گزشتہ 9 روز سے اساتذہ کی جانب سے سرکاری سکولوں میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا گیا تھا ۔ جمعہ کے روز پنجاب حکومت کے شعبہ تعلیم کے سینئیر افسران کے ساتھ مذاکرات میں ٹیچرز اینڈ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ اب ہفتہ میں ایک روز مطالبات کے حق میں علامتی احتجاج کیا جائے گا ۔ کل سے جنوبی پنجاب کے تمام سکولوں میں تدریسی عمل بحال ہوجائیں گا ۔