حافظ دلاور : مینار پاکستان میں مسلم لیگ ن کے جلسے کی تیاریاں جاری،لیگی رہنما بھی وقفے وقفے سے تیاریوں کا جائزہ لینے پہنچتے رہے۔
مینار پاکستان میں مسلم لیگ ن کے جلسے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، مینار پاکستان میں جگہ جگہ مسلم لیگ ن کے پارٹی پرچم لگا دیے گئے ہیں، لیگی رہنما بھی وقفے وقفے سے تیاریوں کا جائزہ لینے پہنچتے رہے۔
نوازشریف کی وطن واپسی پر استقبالیہ جلسے کے حوالے سے مینار پاکستان کے سایہ کے نیچے کنٹینرز لگا کر سٹیج بنانے کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ دن بھر پولیس کی بھاری نفری بھی مینار پاکستان جلسہ گاہ پر موجود رہی۔ جلسہ گاہ میں ساؤنڈ سسٹم نصب کر دیے گئے اور جلسہ گاہ میں کارکنان کے لیے کرسیاں بھی لگا دی گئیں۔ مینار پاکستان جلسہ گاہ میں کارکنان کے لیے رات کی رہائش اور کھانے کےبھی انتظامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف مینار پاکستان میں جلسے سے خطاب کریں گے۔