بارودی مواد کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، سندھ کو بڑی تباہی سے بچالیاگیا

20 Oct, 2023 | 07:11 PM

انوشہ جعفری: ساوتھ زون پولیس نے کراچی اور سندھ کو بڑی تباہی سے بچا لیا ۔پولیس کی خفیہ اطلاع پر تاریخ کی سب سے بڑی کاروائی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد  ہوا ہے۔ ایک سمگلر اور کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ بارودی مواد حیدر آباد سے کراچی کے علاقہ بلدیہ لایا جا رہا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا  نے بتایا ہے کہ برآمد ہونے والا بارودی مواد رکشے میں لے جایا جارہا تھا۔

کاروائی بلدیہ آفریدی کالونی کی پہاڑی علاقے میں کی گئی۔

رکشے میں سوار ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس ملزم سےمزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ  رکشہ سے برآمد کئے گئے بارودی مواد  میں تین ہزار بارودی سنگیں اور ڈیٹونیٹر شامل ہیں۔  بم ڈسپوزل سکواڈ کی  ٹیم موقع پر پہنچ کر بارودی مواد کو ناکارہ بنا رہی ہے،

پولیس حکام کے مطابق بارودی مواد لے جانے والے گرفتار ملزم کا نام انور ولد بہادر ہے۔ گرفتار ملزم رکشے کے ذریعے بارودی مواد سپلائی کرتا تھا۔ ملزم بلدیہ کے علاقہ میں ایک گھر کے اندر بارودی مواد سپلائی کرنے جارہا تھا۔

اس گرفتاری کے بعد ابدائی تفتیش کے نتیجہ میں کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم حیدرآباد سے 3 ہزار سے زائد مقدار کا بارودی مواد لے کر کراچی آیا۔ برآمدہ بارودی مواد بہت خطر ناک ہے جو کبھی بھی پھٹ سکتا تھا۔ بی ڈی ٹیم اپنے طریقے سے اسے ناکارہ بنا رہی ہے ۔

بارودی مواد کی مالیت کڑوروں روپےکی بتائی جارہی ہے ۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم کا تعلق سوات سے ہے۔رکشہ بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔

مزیدخبریں