سٹی42:وزیراعلیٰ محسن نقوی نےسموگ کا سبب بننے والا دھواں چھوڑنے والے بھٹے کو فوری طور پر بند کر کےسیل کرنے حکم دے دیا اور اینٹی سموگ اقدامات کے تحت بھٹہ مالکا ن کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔
پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی ملتان میں نشتر ٹو سے نشتر ہسپتال جاتے ہوئے شجاع آباد روڈ پر بھٹہ خشت سےکالا دھواں نکلتا دیکھ کر رک گئے۔ محسن نقوی اینٹوں کے بھٹے پرگئے اور مزدوروں سے ان کے حالات کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بھٹہ مالکان کی جانب سےسموگ کے سدباب کے لئے حکومت کے طے کردہ اقدامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سخت برہمی کااظہار کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نےسموگ کا سبب بننے والا دھواں چھوڑنے والے بھٹے کو فوری طور پر بند کر کےسیل کرنے حکم دے دیا اور اینٹی سموگ اقدامات کے تحت بھٹہ مالکا ن کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈی سی ملتان کو فوری طورپر طلب کر کے کارروائی کی ہدایت دی۔
سنہوں نے حکم دیا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے تمام بھٹے فوری چور پر سیل کردئیے جائیں -