سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

20 Oct, 2023 | 04:11 PM

(شہزاد خان ) روپے کی قدر میں مسلسل اضافے اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث سونا روز بروز سستا ہو رہا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق آج جمعہ کے روز صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی  دیکھنے میں آئی ہے ، سونا 500 روپے فی تولہ سستا ہو گیا، 24 قیراط سونا 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے میں فروخت جبکہ 22قیراط سونا فی تولہ ایک لاکھ 99 ہزار 625 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، 21قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 688 روپے رہی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا آج پھر مہنگا ہوا ہے ، ایک اونس سونے کی قیمت میں 27 ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونا 1999 ڈالر فی اونس ہو گیا ۔

مزیدخبریں