ماہرہ خان کو فلسطین کی حمایت کی مہنگی قیمت چکانی پڑگئی

20 Oct, 2023 | 01:30 PM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو فلسطین کی حمایت کرنا مہنگی پڑگئی، اداکارہ نے اس کے باوجود فلسطین کی حمایت جاری رکھی.

 اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شئیر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’بہت خوب، میرا انسٹا اکاؤنٹ شیڈو بین کردیا گیا‘۔

 ماہرہ خان نے پابندی کے باوجود فلسطین کی حمایت جاری رکھی اور اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس ملک کے پرچم کا ایموجی بھی پوسٹ کیا۔

یاد رہے کہ میٹا کے زیرِ ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام جب کسی اکاؤنٹ پر شیڈوبین کی پابندی لگاتا ہے تو اُس صارف کی پوسٹ اُس کے فالوورز کی انسٹاگرام فیڈز کے اوپر نظر نہیں آتی جبکہ وہ اکاؤنٹ سرچ لِسٹ میں بھی نہیں آتا۔

 شیڈوبین کے نتیجے جب صارفین تک وہ پوسٹ پہنچ ہی نہیں پاتی تو اس پوسٹ کو ویوز بھی نہیں ملتے ہیں۔

واضح رہے کہ میٹا نے فیس بُک کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر فلسطین کی حمایت میں تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے والے صارفین کے تمام اکاؤنٹس کو ’شیڈو بین‘ کرنا شروع کردیا ہے۔ تاہم فلسطین کی حمایت کرنے والے پیجز کو بھی بلاک کیا جا رہا ہے۔

 غزہ کے الاحلی ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے میں بے گناہ فلسطینیوں کی ہلاکتوں کے بعد دنیا بھر کے مسلم ممالک شدید برہم ہیں، دنیا بھر میں اسرائیلی فوج کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ فلسطین اور اسرائیلی کے درمیان جاری اس کشیدگی میں اب تک بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں مسلمان شہید ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں