(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023ء کے 18 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 368 رنز کا ہدف دےد یا۔
بنگلور کے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 259 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کی تاہم مارش 109 گیندوں 9 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 121 جبکہ ڈیوڈ وارنر 124 گیندوں پر 9 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 163 بناکر آؤٹ ہوئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ 7، جوش انگلس 13، مارکس اسٹونس 13 اور گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹے.
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 حارث رؤف نے 2 جبکہ اسامہ میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ بھارت کے شہر بنگلورو میں ہونے والے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ 2023 کے 18 ویں میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے اور خود فیلڈنگ کافیصلہ کیا ہے۔