بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری، فی یونٹ کتنے کا ہوگیا؟

20 Oct, 2023 | 12:10 PM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی، بجلی 55پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی۔

 سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں ڈسکوز کے صارفین پر 8 ارب 37 کروڑ روپے کا مزید بوجھ ڈالا جائے گا، نیپرا میں درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی ہے۔

 سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 55 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں 12 ارب 92 کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی۔

  نیپرا یکم نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

مزیدخبریں