سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

20 Oct, 2023 | 11:42 AM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، عالمی منڈی میں قیمت بڑھنے سے پاکستان میں بھی سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔ 24  کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہونے سے فی تولہ سونا  206500 روپے کا ہوگیا ہے۔

 22 قیراط سونے کے نرخ ایک لاکھ 89 ہزار 292 روپے ہے۔اس وقت 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 177,040 روپے ہے جبکہ 10 گرام 22قیراط سونے کی قیمت 162,287 روپے ہے جبکہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کےریٹ  1979 ڈالر ہوگئے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز  24 کیرٹ فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوکر206300 روپےکا ہوگیا تھا۔

مزیدخبریں