ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی،ریکارڈ ٹوٹ گئے

20 Oct, 2023 | 11:20 AM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک)روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری،انٹربینک میں امریکی ڈالر 31 پیسے سستا ہوکر 278.50 روپے کا ہو گیا ۔

 گزشتہ روز امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے کی کمی آئی تھی۔جس کے بعد ڈالر کا ریٹ  280.29 روپے سے 278.81 روپے پر آگیا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت ہوا، 97 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 50 ہزار 467 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

  واضح رہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کرگئی تھی، انٹربینک میں ڈالر 5 ہفتے میں مجموعی طور پر 30 روپے 30 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں