(ویب ڈیسک)گوجرانوالا میں بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فرید ٹاؤن کے رہائشی کی مدعیت میں درج مقدمے میں فراڈ اور دھوکا دہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں،مدعی کی جانب سے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دو دکانیں خریدی تھیں، ملزمان نے جعلی دستاویزات تیار کر کے دکانیں کسی اور کو منتقل کردی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین فرح گوگی کے خلاف شکایات لیکر حکام کے پاس پہنچ چکے تھے۔