ن لیگ کے اہم رہنما کواغوا کے بعد قتل کر دیا گیا،مقدمہ درج

20 Oct, 2022 | 10:32 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن  کے سابق چیئرمین یونین کونسل سرائے عالمگیر  راجہ رؤف کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا،لیگی رہنما  کے قتل کا مقدمہ پانچ نامعلوم افراد کے خلاف  تھانہ صدر میں درج کر لیا گیا۔

  پولیس کے مطابق مقتول کی بیٹی ڈاکٹر کومل کی مدعیت میں ڈکیتی اغوا اور قتل کی دفعات کے تحت پرچہ  درج کیا گیا ہے۔ لیگی رہنما راجہ رؤف کو ڈکیتی کے بعد گھر سے اغوا کر لیا گیا تھا اور ملزم لیگی رہنما کو زخمی حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راجہ رؤف جاں بحق ہو گئے۔  وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پنجاب میں امن و امان کی خراب صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

مزیدخبریں