اغوا کاروں کے چنگل سے 15 سالہ بچی بازیاب 

20 Oct, 2022 | 09:31 PM

Imran Fayyaz

(فاران یامین)پولیس نے اغوا کاروں کے چنگل سے پندرہ سالہ بچی بازیاب کروا لی، بچی کو دو مرد اور دو خواتین نے اغوا کیا۔

لاری اڈا پولیس کے مطابق اغوا کار بچی کو سفید رنگ کی کار میں اغوا کر کے لے جا رہے تھے، اغوا کاروں کو ناکے پر روکا تو کار میں سوار بچی نے شور مچا دیا، بچی کے بیان کے مطابق ملزمان مجھے اسلام آباد میں جسم فروشی کروانے کے لئے لے کر جا رہے تھے، 15 سالہ بچی شکر گڑھ کی رہائشی ہے، جسے اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے، ملزمان میں فیصل،راشد،رخسانہ اورماریہ شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں