خاتون کو گندے میسیجز بھیجنا باپ، بیٹے کو مہنگا پڑگیا

20 Oct, 2022 | 09:20 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) گندے میسیجز بھیجنے والے ہو جائیں ہو شیار، خاتون کو گندے میسیجز بھیجنے والا ٹھرکی بڈھا پولیس نے کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں خاتون شہری کو حراساں کرنے والے باپ بیٹے کو پولیس نے دھر لیا ،کارروائی شاہ فیصل کالونی پولیس نے ہراسگی کا شکار ہونے والی خاتون کے شوہر کی نشاندہی پر کی گئی،ملزم عبدالرحمان اور اس کا بیٹا حسن رحمان خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کر رہے تھا ۔

  پولیس کا کہناتھا کہ ملزموں نے خاتون سے سر راہ دست درازی کی اور مدد کے لئے آنے والے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا،ملزموں کے موبائل فونز پولیس نے تحویل میں لے لئے ہیں، خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں