ویب ڈیسک: پاکستان کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں؟ اس کا فیصلہ کل ہو گا۔
اعلان پاکستانی وقت کے مطابق کل رات 8 بجے کیے جانے کا امکان ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( فیٹف) کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں جاری ہے، جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔اس بار پاکستان پُرامید ہے کہ اس کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے خارج کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اجلاس میں پاکستانی وفد وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی قیادت میں شریک ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان فیٹف اور ایشیا پیسفک گروپ کی طرف سے دیے گئے تمام نکات پر عمل درآمد کرچکا ہے۔