(عرفان ملک)شہر کے بینک بھی غیر محفوظ ہو کر رہ گئے، جرائم پیشہ افراد نے بنکوں کے اندر جاکر ریکی شروع کردی ، بنکوں سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں سے رواں سال 70 کروڑ روپے سے زائد کیش لوٹا گیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال بینک سے پیسے لے کر نکلنے والے 111 شہریوں کو لوٹا گیاجن سے نو ماہ کے دوران وارداتوں میں 70کروڑ روپے سے زائد چھینی گئی، سب سے زیادہ 41 وارداتیں صدر ڈویژن میں رپورٹ ہوئیں۔سول لائن ڈویژن میں بینکوں سے رقم نکلوانے والے 22 افراد لٹیروں کے ہتھے چڑھے،19 وارداتیں کینٹ ڈویژن میں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر دو بنک صارفین کو موت کے گھاٹ اتارا گیا جبکہ چار زخمی ہوئے ۔پولیس کا کہنا ہے بنک کے اندر ریکی کرنے والا شخص رقم لینے والوں کی نشاندہی کرتا ہے اور صارف کو باہر نکلتے ہی لوٹ لیا جاتا ہے۔