(جنید ریاض)بارہویں جماعت کے پہلے سالانہ امتحان میں لڑکیاں لڑکوں پر بازی لے گئیں، امتحان میں کامیابی کا تناسب 77 اعشاریہ چالیس فیصد رہا، لاہور بورڈ نے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا، امتحان میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 85 فیصد رہا۔
چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر مرزاحبیب نے پریس کانفرنس کرتےہوئےانٹرمیڈیٹ پارٹ ٹوکےنتائج کا اعلان کیا، امتحان میں ایک لاکھ پچاس ہزار امیدواروں نے شرکت کی،ایک لاکھ سولہ ہزار بچے کامیاب ہوئے، تیرہ فیصد بچوں نے اے پلس اور پندرہ فیصد نے اے گریڈ حاصل کیے۔
کنٹرولر امتحانات عرفان احمد کے مطابق گریڈنگ کے نظام سے بچوں کے نتائج میں بہتری آئی گی۔پنجاب کالج آف کامرس اینڈ سائنس کے طالبعلم شاہ میر 1088 نمبر لے کر پہلے نمبر پر رہے،انکا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں آئی ٹی انجینئر بننا چاہتے ہیں،انجینئر بن کر ملک کی خدمت کریں گے۔
کنیئرڈ کالج کی طالبہ حلیمہ بابر 1083 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہی،حلیمہ طاہر کا کہنا ہے کہ یہ سب انکی والدین کی دعائوں کا نتیجہ ہے، مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں۔
لاہور بورڈ کےمطابق آئندہ سال 2023 کے نتائج میں بچوں کے نمبرز کا خانہ ختم کرکے صرف تناسب اور گریڈز جاری کیے جائیں گے۔