(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں میاں بیوی کے درمیان ’منگل کے روز‘ بکرے کا گوشت پکانے پر جھگڑا ہوا جسے حل کرانے کے لیے آنے والے پڑوسی کو ہی شوہر نے قتل کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ہندو مذہب کے بہت سے ماننے والے منگل کو ہفتے کا مقدس ترین دن تصور کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں اس دن گوشت کی کوئی چیز کھانے میں نہ پکائی جائے، اسی حوالے سے مدھیہ پردیش میں میاں بیوی میں ہونے والا جھگڑا ایک شخص کی جان لے گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پپو نامی شخص کی اہلیہ نے منگل کو مٹن پکانے کی مخالفت کی جس پر دونوں کے درمیان لڑائی ہو گئی۔لڑائی کا شور سن کر پڑوسی بلو جھگڑا حل کرانے گیا اور معاملہ طے کر کے اپنے گھر واپس چلا آیا تاہم بعد میں پپو پڑوسی کے گھر گیا اور اسے تشدد کر کے قتل کر دیا۔
پڑوسی کی موت کے بعد پولیس نے اس کی بیوی کے بیان کی بنیاد پر پپو کے خلاف شکایت درج کی اور اسے واقعے کے روز ہی گرفتار کر لیا گیا۔