برطانیہ میں سیاسی بحران، وزیراعظم لز ٹرس نے استعفیٰ دیدیا

20 Oct, 2022 | 06:16 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیدیا۔لز ٹرس نے  کنزرویٹیو پارٹی کی سربراہی چھوڑنے کافیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ،لزٹرس کے وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ پہلے ہی مستعفی ہو چکے ہیں ۔لز ٹرس کو معاشی پالیسی لے ڈوبی ، وزیراعظم بننے کے چند ہفتے بعد ہی لزٹرس نے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیدیا ۔کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کیلئے انتخابات اگلے چند دنوں میں متوقع ہیں۔

 خیال رہے کہ برطانیہ کے چوتھے وزیر اعظم نے مسلسل استعفیٰ دیا ہے،ٹونی بلئیر کے بعد کوئی بھی وزیر اعظم زیادہ دیر نہیں ٹک سکا ،گورڈن برائون مستعفی ہوئے تو تھریسامے وزیر اعظم بنیں،تھریسامے کو بھی مستعفی ہونا پڑا ،تھریسامے کے بعد بورس جانسن آئے ،ان کو بھی مستعفی ہونا پڑا ،بورس جانسن کے بعد اب لز ٹرس بھی اپنے عہدے پر برقرار نہ رہ پائیں ۔

 یاد رہے کہ اپنے دور اقتدار کے دوران لزٹرس نے بطور وزیراعظم آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ لزٹرس 6 ہفتوں تک وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہیں ۔لزٹرس 1827 کے بعد مختصر ترین مدت کیلئے وزیراعظم رہیں ۔

مزیدخبریں