ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونا خریداروں کیلئے خوشخبری،قیمت میں بڑی کمی  

سونا،فی تولہ،قیمت،سستا،عالمی مارکیٹ،سٹی42
کیپشن: Gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اوپن مارکیٹ میں ڈالر اوردرہم سستا ہونے پر سونا بھی سستا ہو گیا،ایک تولہ سونا 2500 روپے سستا ہوگیا۔

ایک تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 47 ہزار 900 روپے ہوگئی،10 گرام سونا 2144 روپے سستا ہوگیا،10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 1 لاکھ 26 ہزار 800 روپے ہوگئی،ایک تولہ چاندی کی قیمت 1590 روپے پر برقرار رہی، عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر اضافے سے 1637 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

 دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں 12 پیسے کا اضافہ ہوا،انٹربینک میں ڈالر 220.88 روپے سے بڑھ کر 221 روپے پر پہنچ گیا۔

  ماہرین کے مطابق 7 کاروباری روز میں انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 21 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ،بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر روپے پر پریشر ہے ،ستمبر 22 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 17 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا ۔

  ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا چیلینج بیرونی قرضوں کی ادائیگی ہے ،اگست کے مقابلے ستمبر میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 53 فیصد کم رہا ،اگست میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 68 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر ستمبر میں 32 کروڑ ڈالر رہا۔