ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شہر کے مختلف علاقوں سے 20166موٹر سائیکلیں چوری

موٹر سائیکلیں چوری،ڈکیتی، گن پوائنٹ ،سٹی ڈویژن، صدر ڈویژن ،سٹی42
کیپشن: Bikes,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)موٹر سائیکل چوروں کی چاندی،غریب کی سواری نشانے پر،9ماہ کےدوران شہر کے مختلف علاقوں سے 20166موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

شہر میں موٹر سائیکل چوروں کی چاندی ہو گئی،غریب کی سواری کو نشانے پر لے لیا گیا،9ماہ کےدوران چوروں نے 20166موٹر سائیکلیں چوری ہو کر لیں اور 1005موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پرچھین لی گئیں،پولیس رپورٹ کے مطابق چوری اور چھیننے کی سب سے زیادہ وارداتیں صدر ڈویژن میں ہوئیں،  صدر ڈویژن سے 4667موٹر سائیکلیں چوری اور 259چھین لی گئیں، سٹی ڈویژن سے4381موٹر سائیکلیں چوری اور 186چھین لی گئیں ،کینٹ ڈویژن سے3641موٹر سائیکلیں چوری ،اور 185چھین لی گئیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ماڈل ٹاون ڈویژن سے 3569موٹر سائیکلیں چوری اور 228چھین لی گئیں،اقبال ٹائون ڈویژن سے2045موٹر سائیکلیں چوری اور 86چھین لی گئیں،سول لائن ڈویژن سے 1863چوری اور 61چھینی گئیں،دوسری جانب لاہور پولیس مقدمات درج کرنے تک محدود رہی ریکوری آٹے میں نمک برابرہے۔