(ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں 12 پیسے کا اضافہ ہوا، انٹربینک میں ڈالر 220.88 روپے سے بڑھ کر 221 روپے پر پہنچ گیا۔
ماہرین کا کہناتھا کہ کاروباری ہفتے کے 7 دنوں میں انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 21 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ، بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر روپے پر پریشر ہے،ستمبر 22 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 17 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا ،پاکستان کا سب سے بڑا چیلینج بیرونی قرضوں کی ادائیگی ہے۔
ماہرین کا مزید کہناتھا کہ اگست کے مقابلے ستمبر میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 53 فیصد کم رہا ،اگست میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 68 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر ستمبر میں 32 کروڑ ڈالر رہا۔