راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہےکہ (ن) لیگ کی پارٹنر شپ ٹوٹنے والی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کےگردگھوم رہی ہے اور شہبازشریف شوپیس ہے۔
ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کےگردگھوم رہی ہے۔ن لیگ کی پارٹنرشپ ٹوٹنےوالی ہے۔ڈارروس اورچین کانام لینےسے پہلےشہباز سےپوچھ لیں۔شہبازشریف شوپیس ہے،فیصلےاور رابطےلندن سے ہورہےہیں،جہاں مایوسی چھاگئی ہے۔ثنااللہ کی بڑھکیں گلےپڑنےوالی ہیں۔10-15دن میں پتالگ جائےگا،کال آتی ہےیا قال پڑتاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 20, 2022