ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں مزید ترامیم

Punjab Budget
کیپشن: Punjab Budget
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب کے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں مزید ترامیم،رواں مالی سال بجٹ کا حجم 685 ارب کی بجائے 726 ارب روپے ہوگا۔ 

 وزیراعلیٰ نےپنجاب کےسالانہ ترقیاتی بجٹ میں عوامی منصوبوں کیلئےفنڈمیں مزیداضافہ کرنیکی باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق روڈ سیکٹر میں ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ کا حجم 81 ارب سے 129 ارب روپے کردیا گیا ہے، واٹر سپلائی کے بجٹ کا حجم بارہ سے 26ارب روپے کردیا گیا،لوکل گورنمنٹ کے بجٹ کا حجم 19 سے 27 ارب، پبلک بلڈنگ کے فنڈ کا حجم 29 ارب سے 31 ارب روپے کردیا گیاہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فنڈ میں اضافے کی اصل وجہ وزیر اعلیٰ کے آبائی اضلاع کو اضافی فنڈ دینا تھا۔