ویب ڈیسک: رہنما مسلم لیگ ن اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 10ماہ بعدعام انتخابات یا10برس کا انتظار؟
سعد رفیق نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گھیراؤ جلاؤ لڑائی بھڑائی بے شک ریاست کوخطرات میں ڈال دینگے، ماورائے آئین اقدامات وحادثات سے بچاجائے، ضد انا خوف کے بت توڑڈالیں اور ریاست کوچلنے دیں۔
جموریت رہی توموقعے بہت غیرمتنازعہ فری وفئیرالیکشن ، چارٹر آف اکانومی ، نیامیثاق جمہوریت واحد راستے ہیں۔
اب بھی وقت ہے !! نظریہ ضرورت اور سیاسی انتقام کوملکرہمیشہ کیلئے دفن کر دیا جائے، پاکستان کو جینے دو میرا پیغام اخوت یے جہاں تک پہنچے۔۔۔۔!!!