ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2ماہ کےدوران ایڈز کے مریضوں میں خطرناک اضافہ

2ماہ کےدوران ایڈز کے مریضوں میں خطرناک اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا میں 2 ماہ کےدوران 488 افراد ایڈز میں مبتلا ہو گئے۔

ایڈز کنٹرول پروگرام  کے اعدادو شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں اگست میں ایڈز مریضوں کی تعداد 5ہزار 202تھی،  ستمبر میں ایڈز کیسز کی تعداد 5ہزار 690 ہوگئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں 4ہزار 4 مرد اورایک ہزار 301خواتین ایڈز میں مبتلا ہیں، پشاور کے 50 خواجہ سراوں میں ایڈز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ   207 بچوں،128 بچیوں کے ایڈز ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں۔پشاور میں 3 ہزار 593 ایڈز مریضوں کا علاج جاری ہے، کوہاٹ ،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ہزار 270ایڈز مریضوں کا علاج جاری ، بٹ خیلہ میں 251 ایڈز مریضوں کا علاج جاری، خیبر پختونخوا کے 6 اسپتالوں میں ایڈز علاج سینٹر قائم ہیں، ایڈز مریضوں کو مفت ادویات اورٹیسٹ کی سہولت دی جارہی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer