ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غریب عوام کیلئے ایک او رمشکل، روٹی اور نان مزید مہنگے ہوگئے

Naan Roti Price increase
کیپشن: Naan Roti Price increase
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ضلعی انتظامیہ لاہور نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ  کرکے  غریب عوام پر ایک اور بم گرا دیا۔ 

ذرائع کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مہنگائی کے ستائے عوام پر روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا مزید بوجھ ڈال دیا, انتظامیہ کی جانب سے نان روٹی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق سادہ روٹی 14 جبکہ نان 22 روپے مقرر کی گئی ہے۔نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے سے شہری شدید پریشان ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل روٹی 10 سے بڑھا کر 12 روپے نان 15 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کیا گیا تھا اور تندور مالکان روٹی بارہ کی بجائے 15 اور جب کہ نان بیس روپے میں فروخت کرنا شروع کر دیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تندور مالکان سے مذاکرات کے بعد نئی قیمت مقرر کی گئی ہے۔