(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے سوال کیا ہے کہ کونسا پاکستانی پاپ گانا بہترین ہے جو شادی تقریب میں چلایا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈسمتھ نے ٹوئٹر استعمال کرنے والے پاکستانی صارفین سے پوچھا ہے کہ کونسا پاکستانی پاپ گانا بہترین ہے جو شادی میں چلایا جائے۔ واضح رہے کہ جمائما گولڈ سمتھ نے 1995ء میں عمران خان سے شادی کی تھی۔