(ویب ڈیسک)حکومت پر تنقید کرنے پر شیریں مزاری اور انکی بیٹی ایمان مزاری میں سوشل میڈیا پر نوک جھونک شروع ، شیریں مزاری بیٹی ایمان مزاری نے جب حکومت کیخلاف تنقید کی تو شیریں مزاری بھی ٹویٹر پر ان کے خلاف میدان میں آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا کہ ملک جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ہو رہا ہے، ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے۔ایمان مزاری نے مزید لکھا کہ آپ چاہتے ہیں جادو کرنے والوں پر بات بھی نہ ہو، ایسا ہرگز نہیں ہو گا۔
I am ashamed you would resort to such low personalised unsubstantiated attacks esp since as a lawyer u shd know without any proof hurling such accusations is defamation. When all substantive issue-based criticism fails this level of a base personal attack is plain shameful. https://t.co/drbLN5bq9w
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) October 20, 2021
وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں شرمندہ ہوں کہ تم اس حد تک گر کر ذاتی حملے کر رہی ہو، بطور وکیل کسی ثبوت کے بنا الزامات لگانا ہتک عزت میں آتا ہے۔شیریں مزاری نے لکھا کہ تمام تنقید ناکام ہو تو ذاتی حملے کرنا شرمناک ہے۔