کن 5 وجوہات کی بنا پر آریان خان کو رہائی نہ مل سکی?

20 Oct, 2021 | 08:39 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹےآریان خان کی ضمانت کی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی گئی۔

منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کردی گئی۔ مندرجہ ذیل وجوہات کی بنیاد پر آریان خان کی ضمانت رد کی گئی۔

1. آریان خان  منشیات فروشوں کے ساتھ رابطے میں تھے جن کا تعلق  بین الاقوامی منشیات کے نیٹ ورک سے ہے۔ این سی بی ان افراد کا سراغ لگانے اور ان کے مجرمانہ ریکارڈ کو چیک کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

2.جیسا کہ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے ، آریان خان نے ابھی تک ان افراد کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں ۔آریان خان واحد شخص ہیں جو ان افراد کی تفصیلات ظاہر کر سکتے ہیں۔ ایسے حالات میں ، اگر درخواست گزار/ملزم نمبر 1 (آریان خان) ضمانت پر رہا ہوتا ہے تو  ثبوت  خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

3. یہ سچ ہے کہ آریان خان کے خلاف کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے لیکن ان کی واٹس ایپ چیٹ سے  ظاہر ہوتا ہے کہ وہ منشیات کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

سماعت کے دوران عدالت نے شوک چکرورتی کیس کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ گرفتار کیا گیا ہر شخص ضبط کی گئی منشیات کی مقدار کا ذمہ دار ہے۔  "ہر ملزم کے کیس کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی علیحدہ سماعت کی  جا سکتی ہے۔"

5. اپنی واٹس ایپ چیٹ میں  آریان خان نے زیادہ مقدار  میں منشیات  کا ذکر کیا ہے۔  عدالت کے مطابق  درخواست گزار نمبر 1 (آریان خان) ممنوعہ نشہ آور اشیاء کے کاروبار کرنے والے افراد کے ساتھ رابطے میں تھا جیسا کہ این سی بی نے الزام لگایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کے وکیل نے اب ضمانت کیلئے ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو 2 اکتوبر کی رات ممبئی کے ساحل پر کروز شپ پارٹی سے منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں