حیران کن قیمت کیساتھ ویوو X70 Pro پاکستان میں متعارف؛ خصوصیات کیا؟

20 Oct, 2021 | 07:15 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا میں نت نئی ایجادات ہورہی ہیں ان میں خاص کر موبائلز فونز کو اہمیت حاصل ہے کیونکہ مارکیٹ میں مقابلے کا رجحان بھی پایا جاتا ہے، ویوو کمپنی نے پاکستان میں X70 Pro کو باقاعدہ طور پر متعارف کرادیا ہے جو کہ شاندار خصوصیات کا حامل ہے۔

ویوو نے اپنی Xسیریز کے ذریعے نہ صرف صارفین کے معیار زندگی کو بلندکیا ہے بلکہ سمارٹ فونز اور موبائلفون فوٹوگرافی کے بھی نئی جدتوں سے ہمکنار کیا ہے۔ ویوو کے اس نئے سمارٹ فون کے اندر اور باہر کمپیوٹیشنل امیجنگ کے لیے جدید ترین فیچرز موجود ہیں جوموبائل فوٹوگرافی کے تجربے کو بہترسے بہترین بنا تے ہیں اور ان فیچرز کی بدولت صارفین اپنے یادگار لمحات کو حقیقت کے قریب خوبصورت ترین تصاویر اورویڈیوز کی صورت میں محفوظ کرسکتے ہیں۔

 X70 Pro کو جدید ترین ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر صلاحیتوں سے آراستہ کیا ہے،اس میں  رات اور دن میں حیران کن فوٹوگرافی و ویڈیوگرافی کے لیے بہترین فیچرز موجود ہیں۔موبائل میں  32 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور 50MP+12MP+12MP+8MPپر مشتمل ریئرکوارڈ کیمرہ سیٹ اپ موجود ہے،فون میں بیک وقت Biotar, Distagon, Planarاور Sonnar جیسے ZEISS کے چار لینزز کو بھی یکجا کر دیا ہے۔
 ویوو X70 Pro کے رئیر کیمرہ کی ارے پرZEISS Tکوٹنگ اور ZEISS کا سٹیمپ کیا گیالوگو واضح انداز میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ZEISS VarioTessar کا ٹریڈمارک اس سمارٹ فون کے فلیش لائٹ پینل پر کندہ کیا گیا ہے۔
 ویوو X70 Pro میں ویوو کی شناخت کہلانے والے ویڈیو اور فوٹوگرافی کے جدید فیچرز کے ساتھ نئی ٹیکنالوجیز بھی متعارف کروائی گئی ہیں، گمبل سٹیبلائزیشن 3.0 ٹیکنالوجی کے ساتھ الٹرا سینسنگ گمبل کیمرہ موجود ہے جس کے ذریعے صارفین حرکت کرتے ہوئے بھیکسی قسم کے جھٹکوں کے بغیر خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز حا صل کر سکتےہیں۔

نیز ویڈیو کی بہترین سٹیبلٹی کے لیےX70 Pro کو ’’VIS 5-Axis‘‘ الڑا سٹیبل ٹیکنالوجی اور مزید بہتر OIS کے ساتھ EIS سے آراستہ کیا گیا ہے تا کہX/Yایکسزکی گردشی حرکت کے ساتھZ۔ ایکسزکو موزوں کیا جا سکے۔
 اس سمارٹ فون کو بہترین کارکردگی کی حامل امیجنگ ڈیوائس بنانے کے لیے اسے فوٹو اور ویڈیوگرافی سے متعلق ویوو کے جدید فیچرز کے ملٹی ماڈل سوئٹ سے آراستہ کیا گیا ہے،امیجنگ کی انقلاب آفریں خوبیوں کے ساتھ ویوو کا یہ بہترین فلیگ شپ سمارٹ فون X70 Pro سی پییو اور جی پییو کی بےمثال کارکردگی کے لیےMediaTek Dimensity 1200-vivo chip پر کام کرتا ہے۔

علاوہ ازیں X70 Pro میں4450mAhکی بیٹری موجود ہے جو 44W فلیش چارج ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتی ہے تاکہ صارفین اسے تادیر استعمال اور برق رفتاری سے چارج کر سکیں ۔ 120Hz کے پیک ریفریش ریٹ والے 6.56 انچ ڈسپلے اور 240Hz ریسپانس ریٹ کے ساتھ اس سمارٹ فون نے سکرولنگ اور سکرین دیکھنے کے عمل کو اور بھی باسہولت بنا دیا ہے۔

X70 Pro کا کوارڈ کیمرہ سیٹ اپ کو ویوو کے نئے ’’ کلائوڈ ویلی ڈیزائن ‘‘ میں آراستہ کیا گیا ہے، اس ڈیزائن میں کیمرہ ارے اور فلیش لائٹ کو دو متوازی پینلز کی صورت میں واضح انداز میں الگ الگ کیا گیا ہے۔
 پاکستان میں تاحال کوسمک بلیک اور ارورا ڈان کلر ویز جیسے پرکشش رنگوں میں دستیاب ہے،X70 Pro میں Funtouch OS 12 موجود ہے جس سے صارف کے لیے موبائل کا استعمال اور مؤثر، برق رفتار ،محفوظ اور اپنی پسند کے مطابق ہو جاتا ہے ۔ Funtouch OS 12 میں صارفین کے لیے وجیٹس کا نیا سیٹ ہے جس سے وہ اپنی ہوم سکرین کو حسب منشاء ترتیب دے سکتے ہیں۔

صارفین فون کےاستعمال کو اپنی پسند کے مطابق ڈھال سکیں اور درکار چیزوں تک برق رفتاری سے پہنچ سکیں ۔ میوزک کو باسہولت انداز میں چلانے کے لیے اس میں نیا’’نینو میوزک پلیئر ‘‘ بھی شامل کیا گیا ہے جس کی مدد صارفین ہوم سکرین پر صرف ایک وجیٹ پر کلک کرنے سے’Spotify‘‘ اور ’’JOOX‘‘ ایپلی کیشنز سے اپنا پسندیدہ میوزک سن سکتے ہیں۔
ویوو کا نیا X70 Proاس وقت پاکستان بھر میں139,999روپے کی قیمت میں پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے، فون کو 26 اکتوبر 2021 کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کی  ایک سال کی وارنٹی ہوگی،صارفین پری آرڈ کے ساتھ وی آئی پی ایکسپیرینس کارڈ اور مفت تحائف بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
 کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ویووX70 Pro پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے۔

مزیدخبریں