(ویب ڈیسک)تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لیے ایک اہم اقدام، ایس ایچ اوز کوڈی ڈی اوپاوردینے کی سمری منظور ہوگئی۔
تھانوں کوڈائریکٹ فنڈزدینے کیلئے اکاونٹینٹ بھرتی کئے جائیں گے، لاہور سمیت پنجاب کے715تھانوں میں اکاونٹینٹ بھرتی کئے جائینگے اس ضمن میں آئی جی پنجاب کیجانب سے وزیراعلیٰ کو سمری بھجوائی جائے گی۔
اے آئی جی فنانس وزیراعلی پنجاب کی منظوری کے بعد اکاونٹنٹ بھرتی کئے جائیں گے، قانون میں تبدیلی کے بعدتھانوں کے ایس ایچ اوزکوڈائریکٹ فنڈزملیں گے۔ ڈائریکٹ فنڈز سے تھانوں میں کرپشن کم ہو گی ،پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ اوزکوفنڈز تک رسائی سے تھانوں کے مسائل حل ہونگے۔