(سعید احمد)شہر میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ایک بار پھر سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا کر دیا گیا۔
(سعید احمد)شہر کی صرافہ بازاروں اور گولڈ مارکیٹوں کی جانب سے سونے کی نئی قیمت جاری کردی گئی،صرافہ ڈیلرز کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے تک اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 21 ہزار پانچ سو روپے ہوگئی۔
22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 11ہزار 375 روپے فی تولہ ہوگئی جبکہ 21 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ چھے ہزار 312 روپے فی تولہ ہوگئی۔ چیئرمین لبرٹی مارکیٹ رانا اخلاق کا کہنا تھا کہ شہر میں تین دنوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔