کورونا سے ہلاک ہونے والے  جوڑے کے آخری الفاظ نے سب کو رلا دیا، ویڈیو وائرل

20 Oct, 2021 | 06:31 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  " مرنے سے خوفزدہ ہوں، اگر ہماری موت بھی امریکیوں کو نہ جگا سکی توانہیں کوئی بھی نہیں جگا سکے گا۔" امریکی ریاست ورجینیا میں کورونا کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے شادی شدہ  جوڑے کے آخری الفاظ نے سب کو رلا دیا۔
رپورٹ کے مطابق ورجینیا کے علاقے وڈبرج کے رہائشی پانچ بچوں کے والدین کیون مچم اور ان کی اہلیہ مسٹی مچم  دونوں پندرہ روز کے وقفے سے دم توڑ گئے۔

کیون انتقال سے پہلے اپنے بچوں کے لئے پریشان تھا مگر اس سے بھی بڑھ کر اسے ویکسین نہ لگوانے کا افسوس تھا جس کا اظہار اس نے اپنی والدہ کو کئے گئے آخری فون میں کیا ۔ ہلاک ہونے والے جوڑے کے لئے گوفنڈ می پیج قائم کیا گیا جس میں ایک ہفتےکے اندر اندر22 ہزار ڈالر جمع ہوگئے ہیں۔

ویڈیو پیغام اس لنک میں: https://bit.ly/3G2nldJ

مزیدخبریں