(ویب ڈیسک) السی کے بیج تو صحت کے لیے بے حد مفید قرار دیئے جاتے ہی ہیں لیکن السی کا تیل بھی صحت پر بے شمار فوائد کا حامل ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق متعدد بیماریوں کی وجہ نظام ہاضمہ کی خرابی ہوتی ہے، السی کے بیج معدے سے جڑی تمام بیماریوں کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔ السی کا تیل اینٹی آکسیڈنٹس اجزا سے بھرپور ہونے کے سبب جسم میں موجود صحت مند یا سوزش زدہ خلیات میں مزید بگاڑ سے محفوظ رکھتا ہے اور کینسر کی روک تھام میں کردار ادا کرتا ہے۔
السی کا تیل و بیج خواتین کے پوشیدہ امراض کے علاج کے ساتھ دل کی صحت، شفاف، بے داغ غیر ضروری بالوں سے پاک جِلد، ذہانت سمیت مجموعی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ السی کے بیجوں کا ہمیشہ چبا کر یا سفوف بنا کر نیم گرم پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے، اگر یہ طریقہ کار ناگوار گزرے تو اس کے متبادل میں السی کے تیل کا استعمال نیم گرم دودھ کے ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے۔السی کا تیل فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہونے کے سبب دل سے جڑے مسائل جیسے کہ ہارٹ اٹیک اور فالج وغیرہ کی روک تھام میں بھی کرادار کرتا ہے۔
السی کا تیل و بیج ڈائٹری فائبر سے بھر پور ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں اس کے استعمال سے معدے کی صحت بہتر اور کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔السی کے تیل میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہونے کی وجہ سے اس کا استعمال سکول جانے والے بچوں کو کروایا جا سکتا ہے، السی کا تیل دماغی صحت بہتر بنانے کے ساتھ ذہانت بڑھاتا ہے۔نیم گرم دودھ میں السی کے تیل کے استعمال سے صحت پر آنے والے چند مثبت فوائد مندرجہ ذیل ہیں جن کی طب سمیت سائنسی رپورٹس میں بھی تصدیق موجود ہے۔