کار ڈرائیور کو 57 ہزار 400 روپے جرمانہ; وجہ سامنے آگئی

20 Oct, 2021 | 06:10 PM

M .SAJID .KHAN

سٹی42:ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی،ای چالاننگ ٹیم 10 نے سنچری مکمل کرنے والی گاڑی کو دھر لیا۔

تفصیلات کےمطابق شہر میں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، ای چالاننگ ٹیم 10 نے سنچری مکمل کرنے والی گاڑی کو دھر لیا، کار ڈرائیور نے 117 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی ،کار ڈرائیور کو 57 ہزار 400 روپے جرمانہ عائد کرکے گاڑی تھانہ اسلام پورہ بند کردی گئی۔

علاوہ ازیں 70مرتبہ خلاف ورزی کرنے والی گاڑی تھانے میں بندکروا دی گئی ،47ای چالان نادہندہ گاڑی تھانہ مغلپورہ میں بند ہے جس کو 22600روپےجرمانہ عائد کیا گیا،41مرتبہ ای چالان خلاف ورزی پرگاڑی بند کی گئی جس کو20500روپےجرمانہ عائد ہوا۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہناتھا کہ ڈرائیور نے موقع پر14 ہزار روپے جرمانہ ادا کردیا،36مرتبہ ای چالان والی موٹرسائیکل بند اور7ہزار600 روپےجرمانہ عائد کیا گیا،ٹریفک پولیس اورسیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔

سی ٹی او کا مزید کہناتھا کہ 17ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں،ٹریفک وارڈنزکوڈیوائسز اورپرنٹر فراہم کئے گئے۔

مزیدخبریں